سرمایہ کاری کریں اور اہم ملک شہریت پائیں

1 تعبيرية پیر 23 نومبر‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

سرمایہ کاری کریں اور اہم ملک شہریت پائیں ماسکو: روس نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کے بدلے پرکشش سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور کیریبین ممالک کی طرز پرروس نے بھی غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کے عوض گولڈن ویزا یا سنہری ویزہ دینے کی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز روس کی معاشی ترقی کی وزارت کی جانب سے دی گئی ہے، وزارت کا خیال ہے کہ اس طرح کی پرکشش اسکیم کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور نئی ملازمتیں پیدا ہونگی۔

روسی میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پانچ شرائط دی جائے گی، کسی ایک کو بھی پورا کرنے سے وہ روسی شہری بن سکتے ہیں۔یاد رہے کہ روس میں انفرادی آمدنی کی زیادہ سے زیادہ شرح پندرہ فیصد ہے جبکہ چھوٹے کاروباروں میں صرف چھ فیصد واجب الادا ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت معاشی ترقی کی جانب سے دی گئی تجویز اگر حقیقت بن جاتی ہے تو غیر ملکیوں کو کم از کم دس ملین روبل یعنی 20931066 دو کروڑ تیرانوے لاکھ ایک ہزار چھیاسٹھ پاکستانی روپے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

روس نے ویزوں سے متعلق بڑا اعلان کردیایہ بھی پڑھیں:  روس نے ویزوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گولڈن ویزا پروگرام طویل عرصے سے پرتگال جیسے دوسرے بہت سے ممالک میں موجود ہے، تاہم سرمایہ کاری کے اس طرز کا ویزا پروگرام کیریبین میں بہت زیادہ عام ہے۔

رواں ماہ کرونا وبا کے باعث روس نے نئے الیکٹرانک ویزا کے ساتھ ساتھ نئی ای ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جسے روسی وزیراعظم نے بھی منظور کرلیا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے روس کے انٹرنیشنل بارڈر کھل جائیں گے، جس کے نیتجے میں روس کی سیاحت کو بڑا فروغ حاصل ہوگا، نئی ویزہ پالیسی کے باعث یورپی یونین کے رکن ممالک کے علاوہ چین ، بھارت، سعودی عرب ، میکسیکو، ترکی اور جاپان سمیت باون ممالک کے شہری ای ویزہ رکھنے والے سیاح ، کاروباری افراد اور دوستوں سے ملاقات کرنے والے افراد روس میں داخل ہوسکیں گے۔