الٹرا ساؤنڈ میں معدے میں کلبلاتی چیز دیکھ کر مریض کے ہوش اڑ گئے, کمزور دل افراد نہ…

1 تعبيرية بدھ 25 نومبر‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

الٹرا ساؤنڈ میں معدے میں کلبلاتی چیز دیکھ کر مریض کے ہوش اڑ گئے, کمزور دل افراد نہ… نیو دہلی: بھارت میں ایک شخص معدے میں تکلیف پر ڈاکٹر کے پاس گیا تو الٹرا ساؤنڈ میں معدے میں کلبلاتی چیز دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ایک 20 سالہ شخص کے الٹراساؤنڈ میں انکشاف ہوا کہ اس کے معدے کے اندر ایک دل دہلا دینے والی چیز مسلسل کلبلا رہی ہے۔

مذکورہ شخص پیٹ میں درد، دست اور الٹیوں کی شکایت کے ساتھ اسپتال گیا تھا، لیکن الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا، الٹرا ساؤنڈ کی یہ ویڈیو دیکھنا بھی دیکھنے والے کو پریشان کر دیتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم 1979 کی بلاک بسٹر شائی فائی فلم ایلین کا منظر دیکھ رہے ہوں۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق الٹرا ساؤنڈ کی تصویر اور ویژول میں ایک بڑا کلبلاتا طفیلی کیڑا دکھائی دیتا ہے، جو معدے میں مسلسل حرکت کر رہا ہے، مریض کے ابتدائی ٹیسٹس میں معلوم ہوا تھا کہ خون کے سفید خلیات میں اضافہ ہوا ہے، لیکن جب ڈاکٹرز نے الٹرا ساؤنڈ کیا تو انھوں نے جو منظر دیکھا اس نے انھیں بھی بے اختیار پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

ڈاکٹر نے رپورٹ میں لکھا کہ معدے میں ٹیوب جیسی کوئی چیز مسلسل حرکت کر رہی ہے۔ یہی نہیں ڈاکٹرز کو اس وقت بھی جھٹکا لگا جب انھوں نے مریض کے پاخانے کے سیمپل کا معائنہ کیا، سیمپل راؤنڈ ورم (گول کیڑوں) کے انڈوں سے بھرا ہوا تھا۔

اس قسم کے طفیلی کیڑے انسانوں میں عام ہیں، امریکی ادارے سی ڈی سی کے مطابق اندازاً 80 کروڑ سے ایک ارب 20 کروڑ لوگوں کی آنتوں کی نالیوں میں یہ کیڑے پائے جاتے ہیں۔

اگست میں چین میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے دماغ سے 5 انچ لمبا کیڑا نکال لیا تھا، اور یہ 17 برس سے اس کے دماغ میں پل رہا تھا، اور حال ہی میں چین میں ایک 60 سالہ شخص کی آنکھ میں سے 20 زندہ کیڑے نکالے گئے تھے۔