میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا میں مبتلا

1 تعبيرية بدھ 25 نومبر‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا میں مبتلا لاہور : کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا مثبت آگیا ، جن میں تین نرسیں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات سرکاری اسپتال کا طبی عملہ کورونا کے نشانے پر ہیں ، میو اسپتال میں 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 9 ڈاکٹراور 3 نرسز شامل ہیں، تمام کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہناہے کہ میو اسپتال میں 50 سے زائد طبی عملہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، ہیلتھ پروفیشنلز میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ مریضوں کے ساتھ لواحقین کی کم سے کم تعداد اسپتال آئے۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہونےلگی، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے جبکہ ایک روزکے دوران مہلک وائرس 59 جانیں نگل گیا۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد سات ہزارآٹھ سو تین ہوگئی، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران اکتالیس ہزار پانچ سو تیراسی کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز 42 ہزار115 تک جا پہنچے ہیں۔