وزیر اعظم عمران خان کا اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ

1 تعبيرية بدھ 25 نومبر‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

وزیر اعظم عمران خان کا اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ لاہور : وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے گلے شکوےدور کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے گلے شکوےدور کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان دورہ لاہور میں چوہدری برادران سےملاقات کریں گے۔

وزیراعظم چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، چوہدری شجاعت سے ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں مسلم لیگ ق نے شرکت نہیں کی تھی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایک بجے کے قریب لاہورپہنچے، جہاں ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی ، جس میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلی نےوزیراعظم کو انتظامی امور،کورونا صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی اور صوبائی کابینہ کی کارکردگی سمیت راوی منصوبے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔