بونیر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرر روز بھی جاری

1978 تعبيرية ہفتہ 12 مارچ‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

بونیر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرر روز بھی جاری  بونیر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرر روز بھی جاری رہا۔بارش کے باعث ندی نالیوں میں شدید تغیانی کے باعث آمد ورفت میں مشکلات کا اضافہ۔بونیر اور سوات کو ملانے والا مین شاہراہ کڑاکڑ پہاڑی میں سلائیڈنگ کی وجہ سے دونوں اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ۔مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا

۔تفصیلات کیمطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح بونیر میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ساتھ مشکلات بھی بڑھ گئے۔ندی نالیوں میں شدید تغیانی کی وجہ سے آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا۔جبکہ بارش کے باعث مشہور پہاڑی کڑاکڑ کے مقام پر سوات اور بونیر کو ملانے والے مین شاہراہ میں سلائیڈنگ کی وجہ سے بونیر اور سوات کے دونوں اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔سلائیڈنگ کے پتھر سڑک سے ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب۔جبکہ پولیس جوان بھی امدادی کاروائیوں میں مصروف نظر آنے لگے۔

اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے ندی نالیوں میں شدید تغیانی اور منتخب نمائندوں کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے جوڑ بازار کے وسط سے گزرنے والی برساتی نالے میں شدید تغیانی کی وجہ سے پیدل چلنے والے لوگوں اور گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اور اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوڑ جانے کیلئے برساتی نالہ کراس کرنا پڑتا ہے۔وہاں پر بھی تا حا ل  منتخب نمائندوں کی لاپرواہی کی وجہ سے موثر اقدامات نہ ہونے کہ وجہ سے طالبات کو سخت مشکلات اُٹھانی پڑی۔اور بمشکل برساتی نالہ کراس کر کے سکول پہنچ گئے۔
بچوں کے والدین نے اردو اخبار کےنما ئیندے  سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ برساتی نالہ ہمارے بچیوں کیلئے زخمت بن گئی ہے۔ کیونکہ بارش کی وجہ سے اس نالے میں تغیانی کے بعد ہمارے بچیوں کو سکول جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور اکثر اسی قسم کے صورتحال میں بچیو ں کو چھٹی کرنی پڑتی ہے۔مگر آج کل امتحانات کی وجہ سے ہر حال میں سکول جاناپڑا۔اور برساتی نالہ کراس کرتے ہوئے بعض بچیوں سے بوٹ ،چپل اور امتحانی گھتے بھی برساتی نالہ بہا لے گئے۔
والدین نے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے منتخب نمائندوں سے یہاں پر پل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔