کیا آپ اس تصویر میں چھپا سانپ تلاش کرسکتے ہیں؟

7 تعبيرية پیر 1 مارچ‬‮ 1202 - (شام 8 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

کیا آپ اس تصویر میں چھپا سانپ تلاش کرسکتے ہیں؟ کراچی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر صارفین کے لیے ایک بڑ اچیلنج ہے، دیکھتے ہیں کون کون اس تصویر میں چھپے سانپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور آسان ہونے کے باوجود انہیں سلجھانا آسان نہیں ہوتا لیکن ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان پہیلیوں کو جواب تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا، کوئینز لینڈ کے گیراج میں چھپے سانپ کو ڈھونڈنے کے لیے لوگوں نے اپنی اپنی سوچ کے مطابق کمنٹس کیے۔

صارفین کو چیلنج دیا گیا کہ اس تصویر میں ایک سانپ چھپا ہوا ہے جسے تلاش کرنا ہے۔ لہٰذا آپ بھی اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور ایک منٹ میں سانپ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

اس تصویر کو 34ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور زیادہ تر اسی الجھن کا شکار رہے کہ کہ آخر تصویر میں سانپ ہے کہاں؟ جو نظر بھی نہیں آرہا۔

اگرچہ اس تصویر میں دکھایا گیا گیراج صاف ستھرا ہے لیکن یہاں کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سانپ ان کے اندر موجود ہے لیکن نظروں سے اوجھل ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ کھیل بہت اچھا ہے لیکن مجھے یہ سانپ کہیں نہیں مل پارہا، جس کی وجہ سے مجھے پریشانی لاحق ہورہی ہے کہ اگر مجھے حقیقی زندگی میں یہ کام کرنا پڑا تو کیا ہوگا۔

ایک اور صارف نے مزید کہا کہ کہیں یہ مذاق تو نہیں کہ تصویر میں ایسا کچھ نہیں ہے اور آپ ہم سے کوئی گڑبڑ کررہے ہیں۔

تاہم کافی دیر بعد کچھ صارفین اس سانپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے جنہوں نے بتایا کہ یہ سانپ دیوار کے کونے میں اوپر کی طرف چھپا ہوا ہے۔

اوپر تصویر پر اگر غور کرکے قریب سے دیکھا جائے  تو  آپ کو وہ  سانپہ نظر آجائے گا جسے آپ تلاش کررہے ہیں۔