یہ بچی کون ہے اور کیوں بھٹک رہی ہے؟ 3 دن بعد بھی معمہ حل نہ ہوسکا

1 تعبيرية منگل 2 مارچ‬‮ 1202 - (دوپہر 21 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

یہ بچی کون ہے اور کیوں بھٹک رہی ہے؟ 3 دن بعد بھی معمہ حل نہ ہوسکا واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں رات دیر تک سڑک پر بھٹکنے والی کمسن بچی کے والدین کا تین دن بعد بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4 سالہ بچی نیویارک سٹی کے علاقے برونز میں سڑک پر اِدھر اُدھر گھومتے ہوئے پائی گئی تھی، متعلقہ ادارے نے کمسن کو حفاظت میں لے کر والدین کی تلاش شروع کر رکھی ہے لیکن تین دن گزر جانے والے باوجود اس کے وارثین کا کچھ پتا نہیں چلا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے اپنا نام سیدایا بتایا ہے، یہ ہمیں رات بارہ بجے کے قریب سڑک پر بھٹکتی ہوئی ملی، کمسن کو بچوں کیلئے قائم کیئر سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں روڈ کے کنارے ایک خاتون کو بھی دیکھا گیا جو ممکنہ طور پر خود بھی حیران وپریشانی نظر آئی۔ بچی اور عورت سڑک کی ایک سمت کی جانب ہولیے لیکن آگے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید نہیں ہوسکے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہویا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا بچی سے کیا تعلق تھا۔ پولیس نے سیدایا کے والدین کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر بھی مہم چلا رکھی ہے لیکن اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔