دیوقامت پراسرار آبی مخلوق منظر عام پر آگئی، خوفناک تصاویر وائرل

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 9 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

دیوقامت پراسرار آبی مخلوق منظر عام پر آگئی، خوفناک تصاویر وائرل کارڈف: جنوبی مغربی برطانیہ میں واقع ملک ویلز کے ساحل سمندر پر دیوقامت پراسرار آبی مخلوق مردہ حالت میں پائی گئی ماہرین تاحال اس کی شناخت نہ کرسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلز میں ساحل پر 23 فٹ لمبا آبی جاندار مردہ حالت میں پڑا ملا، ابتدائی طور پر اسے وہیل مچھلی سمجھا گیا لیکن بعد میں سائنس دانوں نے نفی کردی اور اب پراسرار شے کی جانچ کی جارہی ہے، اس مخلوق کے نمونے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

پانی میں بہہ کر آئی یہ مردہ پراسرار مخلوق بورڈ ہیون نامی سمندر کے کنارے پر پڑی تھی۔

ماہرین آبی جانور کی باقیات سے اس کی شناخت نہیں کرسکے ہیں اسی لیے اب نمونوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ متعلقہ ادارے نے پرار جاندار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

البتہ بعض سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ باسکنگ نامی شارک مچھلی ہے تاہم ٹیسٹ کے بعد حتمی رپورٹ آنے پر ہی آبی مخلوق سے متعلق حقیقت سامنے آئے گی۔