سینیٹ انتخابات : صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 9 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

سینیٹ انتخابات : صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف کراچی : سینیٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف سامنے آیا، جی ڈی اے کے رہنما نے الزام لگایا ہے کہ کریم گبول،رابستان خان، عمر عمیری و دیگر نے ووٹ نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے معاملے پرجی ڈی اے اور پی ٹی آئی آمنےسامنے آگئے ، جی ڈی اے نے صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف کیا۔

جی ڈی اے کے رہنما عبدالرزاق راہمو نے کہا سندھ میں پی ٹی آئی کے 6 سے 7ممبران نے ہمیں ووٹ نہیں دیا، پارٹی قیادت اورگورنرکو بتا دیا کہ کن ارکان نے ووٹ نہیں دیا، کریم گبول،رابستان خان،عمرعمیری ودیگرنےووٹ نہیں دیا۔

نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ جن ممبران نےووٹ نہیں دیا جلد سامنے آجائے گا۔

سندھ میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جی ڈی اے نے عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق انکوائری کرے، انکوائری ہونی چاہیے 6ضمیر فروش اراکین کون تھے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی فرائض پورے کرے۔

جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ المیہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے 7اراکین راتوں رات معذور ہوگئے، ایک خاتون رکن نےایوان میں کھڑے ہوکرتقریر کی ، دوسرے دن وہی خاتون وہیل چیئرپرآئیں، ان کے ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ کئے۔ . نصرت سحر عباسی نے مزید کہا جی ڈی اے کا ایک ایک رکن لیڈر شپ کیساتھ اٹیچ رہا ہے، ہمارےساتھ بھی ضمیر خریدنے کی بہت کوششیں کی گئیں، اللہ کاشکرہےجی ڈی اےکے5ممبرمیں سےایک بھی نہیں بکا۔

شہریارمہر کا کہنا تھا کہ ہمارے الیکشن پر اعتراض ہے،جلد عدالت سے رجوع کریں گے ، ہم نے وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی میں کالی بھیڑوں کو تلاش کیا جائے، ہم نے وزیراعظم کو شواہد ارسال کردئیے ہیں۔