سائینو فارم ویکسین 60 سال سے زائدعمر کے افراد کو دی جاسکے گی، نوٹیفکیشن جاری

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 9 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

سائینو فارم ویکسین 60 سال سے زائدعمر کے افراد کو دی جاسکے گی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو سائینو فارم ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سائینو فارم ویکسین 60 سال سے زائدعمر کے افراد کو دی جاسکے گی، 60سال سے زائدعمر کے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز چینی ویکسین لگا سکتے ہیں۔

بعد ازاں ڈریپ نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ 60 سال سے زائد عمر ڈاکٹر اور طبی عملے کو آج سے چینی ویکسین لگائی جائے۔

خیال رہے ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے چینی اور روسی ویکسنز کو ایسے افراد کیلئے موزوں قرار دیا تھا تاہم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن چند روز میں شروع ہوگی۔

یاد رہے پاکستانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد العمر افراد کو نہیں لگائی جاسکتی، 60 سال سے زائد العمر افراد کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کا انتظار کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ 30جون سے پہلے کوروناویکسین کی 17ملین ڈوزز پاکستان آجائیں گی، پہلی سہ ماہی میں کوروناکی 7ملین ویکسین اور دوسری سہ ماہی میں کوروناکی 10ملین ویکسین پاکستان آئیں گی۔