شہر قائد میں رواں سال 2021 کے 56 روز میں 74 افراد کا قتل

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 01 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

شہر قائد میں رواں سال 2021 کے 56 روز میں 74 افراد کا قتل کراچی: شہر قائد اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ، رواں سال 2021 کے 56 روز میں 74 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 1144 شہری اسٹریٹ کرمنلز کا  شکار بنے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے شہر قائد میں یکم جنوری سے 25 فروری کے دوران ہونے والے جرائم کا ڈیٹا حاصل کر لیا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 56 روز کے دوران 74 افراد کو قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 11 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران قتل اور 95 کو زخمی کیا گیا جبکہ گھروں میں ڈکیتی کی 108 وارداتیں ہوئی۔

حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق 56 روز میں 1144 شہری اسٹریٹ کرمنلزکا شکار بنے، جس میں سے 3ہزار 433 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا ، 21 شہریوں سے گاڑی چھینی اور 282 چوری کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 538شہریوں سےموٹرسائیکل چھینی گئی اور 6035موٹرسائیکلیں چوری ہوئی جبکہ سال 2020 کے مقابلے میں 18 قتل زیادہ ہوئے ، ڈکیتی کے دوران 5 افراد قتل اور 8 شہری زخمی ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی655 موبائل فون چھیننے کی 35 وارداتیں زیادہ ہوئی، کار زنی اور چوری کی 20 وارداتیں کم ہوئی جبکہ 2020 کے مقابلے میں 170 موٹر سائیکلیں زیادہ چھینی اور 1314 چوری کی گئی۔