ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا اسلام آباد : ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مکمل یقین دہانی موجودہ گورننس نظام پرتحفظات ہیں مگر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں خالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی امین الحق،کشورزہرا و دیگر شریک ہوئے جبکہ حکومتی ارکان شاہ محمود قریشی،شفقت محمود،اسد عمر،پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایم کیوایم نے شکوہ کیا کہ چیئرمین سینیٹ امیدوارکے نام پرمشاورت کی جاتی تواچھاہوتا اور تجویز دی چیئرمین سینیٹ کا نام اتحادی جماعت سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار اتحادی جماعت سے موزوں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے جی بی حکومت میں مشیر دینے کا وعدہ بھی وزیراعظم کو یاددلاتے ہوئے سندھ میں نوکریوں کی بندربانٹ، میرٹ کے قتل ، جعلی ڈومیسائل، اراکین،رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق شکایت بھی کی۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے اور جی بی میں مشیرجلد لگانے کا وعدہ بھی پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے، مشاورت سےملکرساتھ چلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا اور کہا موجودہ گورننس نظام پرتحفظات ہیں مگر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں، یقین ہےعمران خان کرپشن نہ کرتےہیں اورنہ اسے پسندکرتےہیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نظام میں تبدیلی چاہتےہیں تاکہ عوام کوڈلیورکرسکیں، کوئی ڈیمانڈنہیں مگرکراچی،سندھ کی مشاورت میں شامل کیاجائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ایم کیو ایم کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

ایم کیو ایم نے مزید کہا 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کا مسئلہ ہے، بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتےہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرامقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی فلاح ہے، شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اداروں کی مضبوطی، شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔