فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب قرار دے دیا

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (دوپہر 21 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب قرار دے دیا اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب دیتے ہوئے کہا الیکشن شفاف بنانےکی ذمہ داری پوری نہیں ہوسکی آپ اتنا طاقتورادارہ ہیں کہ بظاہرعدالتی ہدایت کی بھی پروا نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بعد وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن اورپاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن محترم ہے اور ہمارے لئے رے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی غیر جانبداری اورآزادی اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں، پریس ریلیز سے ظاہر نہیں کرتے ہیں ، وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب لگ رہا ہے ، وزیراعظم نے کہا الیکشن کو شفاف بنانےکی ذمہ داری پوری نہ ہوسکی، شفاف الیکشن کی ذمہ داری پوری نہ ہونے پرشرمندہ،اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا حکومت،الیکشن کمیشن ملکرضروری میکزیم تیار کرے جس سےدھاندلی رک سکے، عمران خان وہ واحد کپتان تھے جو غیرجانبداری لیکرآئے، حکومت سےزیادہ الیکشن کمیشن کوکوئی مضبوط نہیں دیکھناچاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈر آئے تو ریٹرننگ افسر نےکھڑے ہوکر استقبال کیا، وزیراعظم نےکہاہارس ٹریڈنگ نہ رکی تواس پرشرمندہ ہونےکی بات ہے، سینئروزئرناصر شاہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں 10کروڑ سے اوپر کروں گا، ایک الیکشن جیت گئے ایک الیکشن ہار گئے یہی تو دھاندلی کا ثبوت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا اسی چھت اورنظام کے نیچے پارٹی اکثریت کےمطابق ووٹ پڑرہےہیں، آپ اتنا طاقتور ادارہ ہیں کہ بظاہر سپریم کورٹ ہدایت کی بھی پرواہ نہیں کی، سیاسی جماعتوں کوحق نہں کہ سیکریسی دیکھ سکےمگرالیکشن کمیشن کوہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی پلان نہیں، ہم نے چیف الیکشن کمشنر اورممبران سے ملاقات کی ، کرنسی نوٹ روز چھپتے ہیں جوپوشیدہ ٹینڈرہوتا ہے تو بیلٹ پیپر میں کوئی مسئلہ نہیں، امید ہے الیکشن کمیشن پریس ریلیز سے نہیں بلکہ اقدامات سے غیرجانبداری ثابت کرےگا۔

کل ہونے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے انھوں نے کہا اس وقت تک 177اراکین اسلام آباد آگئے ہیں، جو کل 12بجکر 15 منٹ پر قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہارکرے گی ، وزیراعظم نے کہا172سےاوپر لوگ ظاہر نہیں کرسکتے تو حکومت نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے بھرپور تعاون ہے، ڈسکہ سے سینیٹ الیکشن تک الیکشن کمیشن کو تھوڑا احساس کرنا ہوگا ، ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن میں کوتاہیاں ہوئی ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ الیکشن کمیشن آئین سے بالا فیصلے کررہاہے ، ہم کہہ رہےہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں خودمختاری نظرآنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہم نے کہا تھا بیلٹ پیپر ٹریس ایبل رکھیں تو پتہ چلتا کہ 16لوگ کون ہیں، الیکشن کمیشن کو دکھی روح بننے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے پیش کی کہ آپ کو ٹیکنالوجی میں پوری معاونت کریں گے۔