بھارتی شہری ‘جنگی طیارہ’ بنا کر گلیوں اور سڑکوں پر دوڑانے لگا، مضحکہ خیز ویڈیو…

1 تعبيرية جمعہ 5 مارچ‬‮ 1202 - (دوپہر 21 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی شہری ‘جنگی طیارہ’ بنا کر گلیوں اور سڑکوں پر دوڑانے لگا، مضحکہ خیز ویڈیو… نئی دہلی: بھارت میں جنگی جہاز نما گاڑی بنانے والے مکینک کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، شہری نے اپنی گاڑی کا نام ‘پنجاب رافیل’ رکھا جسے صارفین نے میمز بنا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مکینک کی اس تخلیق پر بعض سوشل میڈیا صارفین داد بھی دے رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ لوٹ پوٹ کر ہنسنے کا ذریعہ بن گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہر باتھندا سے تعلق رکھنے والے رام پال نامی مکینک کا کہنا ہے کہ اس نے رافیل فائٹر جہاز سے متاثر ہوکر یہ گاڑی بنائی اور اس کا نام بھی پنجاب رافیل رکھا، یہ اڑ تو نہیں سکتی البتہ 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ضرور ہے۔ اس کی تیاری میں 3 لاکھ بھارتی روپے لاگت آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی تقریباً کسی جنگی جہاز کا منظر پیش کررہی ہے۔ پنجاب رافیل میں چھت نہیں تاہم دونوں اطراف شیشے کی کھڑکیاں نصب کی گئی ہیں۔

اس گاڑی کی لمبائی تقریباً 18 فٹ ہے۔ آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔