عدنان صدیقی کی بانسری پر بلال مقصود نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

3 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (سپہر 4 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

عدنان صدیقی کی بانسری پر بلال مقصود نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل کراچی: نامور گلوکار بلال مقصود نے اداکار عدنان صدیقی کی بانسری کو نیا رنگ دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکار عدنان صدیقی مداحوں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بانسری بجانے کی صلاحیتوں کے حوالے سے بھی مشہور ہیں، وہ بانسری بجا کر اکثر اپنا شوق پورا کرتے ہیں اور بانسری بجانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

گزشتہ روز بھی عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے پسندیدہ گانے کی دھن بانسری پر بجاتے ہوئے اس سے محظوظ ہورہے ہیں، عدنان صدیقی کے اس انداز پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں خوب داد دی گئی۔

عدنان صدیقی کی ویڈیو جب بلاول مقصود کے سامنے آئی تو انہوں نے اسے نیا رنگ دے دیا اور بانسری کے ساتھ پیانو کے ساز چھیڑتے ہوئے میوزک کے دلدادہ مداحوں کو خوش کردیا۔

بلال مقصود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کی ویڈیو ایک موبائل پر چلا کر ساتھ میں پیانو بجا رہے ہیں۔

بلال مقصود کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’انہوں نے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو اُن کےانسٹا گرام پر دیکھی اور انہوں نے سوچا کہ وہ بھی اس ویڈیو میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔‘

بلال مقصود کا کہنا تھا کہ ’وہ ایسا صرف انٹرٹینمنٹ کے طور پر کر رہے ہیں۔‘

بلال مقصود کی یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنا تھی کہ مداحوں کی جانب سے خوب تعیریفی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اسے بھرپور پذیرائی ملی۔