دو سر چار آنکھوں اور 2 منہ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

3 تعبيرية جمعہ 21 فروری‬‮ 0202 - (سپہر 4 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

دو سر چار آنکھوں اور 2 منہ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش بھارت کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گائے کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دراز کے شہروں سے لوگ آرہے ہیں جبکہ گاؤں کے مکینوں نے اسے جانور نہیں بلکہ بھگوان قرار دیا۔

کسان  بھشکرکے مطابق زمینداری کے ساتھ مویشی پالنے کا کام اُن کا جدی پشتی ہے مگر وہ پہلی بار اس طرح کی گائے دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے گھر میں پلنے والی گائے نے گزشتہ ہفتے بچہ دیا، ہمیں ایسے بچھڑے کی توقع نہیں تھی‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ پیدائش کے بعد مجھ سمیت سارے گھر والے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور جب گاؤں میں یہ بات لوگوں کو معلوم ہوئی تو بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے آگئے۔

بھشکر کے مطابق گائے کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے بھی لوگ آرہے ہیں جبکہ جنوبی علاقوں کی سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی بھی جب اس کے بارے میں سنتے ہیں تو وہ ضرور چکر لگاتے ہیں۔

بندر کے ہونٹ اور ایک آنکھ، عجیب الخلقت کتے کی پیدائشمزید پڑھیں: بندر کے ہونٹ اور ایک آنکھ، عجیب الخلقت کتے کی پیدائش

امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائشیہ بھی پڑھیں: امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

انہوں نے بتایا کہ ’دو منہ ہونے کی وجہ سے بچہ اپنی ماں کا دودھ نہیں پی پارہا، ہم اُسے بوتل کے ذریعے دودھ دے رہے ہیں‘۔

طبی ماہرین کے مطابق جنیاتی بیماری کی وجہ سے عجیب الخلقت بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، یہ بیماری گائے کے علاوہ سانپ، شارک مچھلی، جھینگوں اور دیگر جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے۔