چیئرمین سینیٹ سے ناروے سفیر کی ملاقات، سفیر کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویش

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

چیئرمین سینیٹ سے ناروے سفیر کی ملاقات، سفیر کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویش اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ناروے کے سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور سمیت، علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ناروے سفیر یلگونر ایرکسن نے ملاقات کی، صادق سنجرانی نے ناروے سفیر سے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے سفیر کو آگاہ کیا اور کہا مقبوضہ وادی کو اوپن جیل بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے، ناروے بھارتی ظلم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

سفیر ناروے یلگونر ایرکسن نے وادی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات تشویش ناک ہو چکے ہیں۔

پارلیمانی سفارت کاری، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکستیہ بھی پڑھیں:  پارلیمانی سفارت کاری، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

انھوں نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی ناروے کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری سےعوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے ایک ہفتہ قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں امریکی سینیٹرز کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی تھی، انھوں نے امریکی سینیٹرز کا کشمیر کے دیرینہ مسئلے پر حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پارلیمانی سفارت کاری کے میدان میں گزشتہ دنوں پاکستان کو شان دار فتح حاصل ہوئی تھی جب سربیا، بلغراد میں بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کا انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے لیے انتخاب عمل میں آ گیا تھا۔