نیشنل ٹی 20، سندھ نے خیبرپختونخوا کو شکست دے دی

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 3 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

نیشنل ٹی 20، سندھ نے خیبرپختونخوا کو شکست دے دی فیصل آباد: اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی 20 میچ میں سندھ نے فاسٹ بولر کی مدد سے خیبرپختونخوا کو ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کے گروپ میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8 رنز سے شکست دے دی، فاسٹ بولر انور علی نے تین اور محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں 168 رنز بناسکی، سندھ کے احسن علی8 چوکوں، 3 چھکوں کے ساتھ 64 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

قبل ازیں سندھ کی ٹیم کے اوپنرز خرم منظور اور احسن علی نے شاندار 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، خرم منطور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اینڈ پر احسن نے اپنی جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری رکھا، احسن نے 8 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سعد علی نے 20 رنز بنائے، خیبرپختونخوا نے پانچ بولرز سے اوورز کرائے اور سب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی 2 وکٹیں جلد گرگئیں، فخر زمان 15 اور محمد حسین بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کا نشانہ بنے۔

کپتان محمد رضوان اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان آخری اوور میں 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سندھ کے فاسٹ بولر انور علی نے اپنے تین اوورز میں 30 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔