ڈبلیو ڈبلیو ای، رومن رینز کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 3 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

ڈبلیو ڈبلیو ای، رومن رینز کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ لاس ویگاس: ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن کے میچ میں ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ رنگ سے لاپتا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای مین ایونٹ کراؤن جیول سے قبل اسمیک ڈاؤن میں بگ ڈوگ رومن رینز اور ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز مدمقابل تھے، دونوں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رنگ میں اندھیرا ہونے کے بعد سیتھ رولنز پر حملہ کیا گیا اور وہ رنگ سے لاپتا ہوگئے۔

رنگ میں حملے کے دوران رومن رینز بھی دکھائی نہیں دئیے تاہم سیتھ رولنز کی جھلک کچھ دیر بعد دکھائی دی لیکن وہ اپنے گلے کو پکڑ کر گھبرائے ہوئے نظر آئے۔

سیتھ رولنز پر حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ برے وائٹ ہیں جنہوں نے نئے انداز سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں انٹری دی ہے وہ جب آتے ہیں تو رنگ میں اندھیرا کردیا جاتا ہے اور وہ اپنے حریف کو مار کر غائب ہوجاتے ہیں۔

آئندہ چند روز میں کراؤن جیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہیوی ویٹ چیمپئن شپ مقابلے کے لیے برے وائٹ اور سیتھ رولنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سیتھ رولنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برے وائٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ نے مجھے وہاں منتقل کرکے مارا میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں دوبارہ چلوں گا، مجھے آپ کی معافی نہیں چاہئے میں انتقام لینا چاہتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ کراؤن جیول میں دو نئے ریسلرز کی انٹری ہورہی ہے جن میں ٹائسن فیوری مونسٹر مین برون اسٹرومین سے مقابلہ کریں گے۔

کوفی کنگسٹن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے والے بروک لیسنر کو کین ولاس کوئز کا چیلنج درپیش ہوگا۔