صلاح الدین کے والد افضال نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

صلاح الدین کے والد افضال نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا رحیم یار خان: پولیس تشدد سے ذہنی طور پر معذور شخص صلاح الدین کی ہلاکت والے کیس میں مقتول کے والد افضال نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی موت کے لیے ذمہ دار تینوں اہل کاروں کو معاف کر دیا تھا، آج انھوں نے باقاعدہ طور پر معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق عدالت نے 22 اکتوبر کو دوبارہ سماعت مقرر کر دی ہے، عدالت نے صلاح الدین کی والدہ کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 اکتوبر تک کی بھی توسیع کر دی گئی۔

یاد رہے کہ مقتول کے والد نے حکومت کے سامنے تین مطالبات پیش کیے تھے جن میں سے دو تسلیم کر لیے جانے کے بعد انھوں نے قتل کے لیے ذمہ دار اہل کاروں کو معاف کر دیا تھا، صلاح الدین کے والد نے گاؤں کی سڑک اور گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جنھیں منظور کیا گیا ہے۔

صلاح الدین قتل، والد نے تینوں‌ اہلکاروں‌ کو معاف کردیایہ بھی پڑھیں:  صلاح الدین قتل، والد نے تینوں‌ اہلکاروں‌ کو معاف کردیا

گزشتہ روز مدعی محمد افضل اور پولیس اہل کاروں کے درمیان صلح نامہ موضع گورالی کی مسجد میں ہوا جس کے بعد انھوں نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بیٹے کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔

یاد رہے صلاح الدین نامی شخص کو مبینہ طور پر بینک کے اے ٹی ایم سے پھنسے ہوئے کارڈ چرانے کے جرم میں پولیس نے حراست میں لیا تھا، اس دوران نوجوان کی موت ہو گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں صلاح الدین پر تشدد کا انکشاف ہوا۔