پراسرار نیلا ریتیلا علاقہ نمودار

3 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

پراسرار نیلا ریتیلا علاقہ نمودار صحرائے اعظم ‘صحارا’ کے بیچ میں ایک پراسرار ریتیلا علاقہ نمودار ہوا ہے۔

گوگل ارتھ سائٹ کی مدد سے صحرائے صحارا کا ایک عجیب و غریب حصہ سامنے آیا ہے جو بظاہر انسانوں سے اچھوتا ہے جہاں اب تک کوئی پہنچا بھی نہ ہوا۔

اس علاقے کو “بلیو اَپ سائیڈ نائکی” کا نام دیا جارہا ہے۔ البتہ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ پانی سے بھرا گڑھا یا تالاب ہو سکتا ہے لیکن دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ اس کے اندر اور باہر کا حصہ ریتیلا ہے۔

اس پراسرار علاقے کے شمال میں صرف چند سو گز کے فاصلے پر ایک اور بھی بڑا چمکدار نیلا علاقہ ہے، جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر نیلی برف کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ریت تیر رہی ہے، نیلا علاقہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ چمکتا ہوا نیلم ہے یا کسی طرح کی نیلی چمکتی ریت ہے۔

کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ یہ صحارا آئی کا حصہ ہو سکتا ہے، جسے رچیٹ سٹرکچر بھی کہا جاتا ہے۔