نظر کا دھوکا یا تخلیقی شاہکار، حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

1 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (شام 7 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

نظر کا دھوکا یا تخلیقی شاہکار، حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے بعض اوقات جو تصویر نظر آرہی ہوتی ہے اس کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے اور حقیقت جان کر لوگ دم بخود رہ جاتے ہیں۔

بعض اوقات انسان کی نظر اس کو جان بوجھ کر ایسے فریب میں مبتلا کر دیتی ہے جس کو بار بار دیکھنے کے باوجود بھی وہ حقیقت سے نا آشنا رہتا ہے۔

ایسا انسان کی حقیقی زندگی میں بھی اکثر اس کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ جن افراد کو اپنا بہت قریبی اور ہمدرد سمجھ رہا ہوتا ہے وہی انسان اس کو ایسے دھوکا دے دیتا ہے جس کی یاد اس کو ساری زندگی مضطرب رکھتی ہے-

ایسی ہی ایک تصویر جس کو دیکھ کر انسان کا دماغ گھوم جائے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے آج ہم آپ کو دکھائيں گے ہمارا دعویٰ ہے کہ ذہین سے ذہین بھی دھوکا کھانے پر مجبور ہو جائے۔

پانچ طوطے پانی پی رہے ہیں؟

اس تصویر کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کچھ طوطے ایک گلاس میں اپنی چونچ ڈالے پانی پی رہے ہیں-

مگر غور سے دیکھیں تو حقیقت اس کے بر عکس ہے اور اصل میں یہ ایک گلاس کے ساتھ اٹکے ہوئے پانچ کریلے ہیں جو دیکھنے والوں کو طوطے نظر آرہے ہیں-

کریلوں کی یہ تصویر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور کچھ صارفین بے ساختہ مسکرا بھی اٹھے۔