بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں شکست کو مایوس کن قرار دے دیا

3 تعبيرية جمعہ 8 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 21 منٹ)

شیئر کریں:

بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں شکست کو مایوس کن قرار دے دیا پرتھ: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کو مایوس کن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے کافی کچھ سیکھا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شکست سے مایوسی ہوئی ہے، کوشش ہوگی آئندہ سیریز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے 120 میں سے 61 گیندوں پر رن ہی نہیں بنایا اور ڈاٹ بالز کی وجہ سے اسکور صرف 106 رنز تک محدود رہا۔

اوپنر امام الحق نے 15 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنائے، حارث سہیل 16 گیندوں پر 8 رنز بنا کر چلتے بنے، خوشدل شاہ 11 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 8 بالز پر ایک رن بناسکے۔

قومی ٹیم نے بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 31 اور دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 38 ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔

‘قومی ٹیم کی شکست پرٹویٹر صارفین نے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی ہے ، ایک صارف سہیل نے لکھا کہ ’ہمیں سرفراز احمد اور مکی آرتھر چاہئیں۔

 ایک اور صارف عبدالغفار نے مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘چیف سلیکٹر فیل، ہیڈ کوچ فیل اور بیٹنگ کوچ بھی فیل ہوگئے ہیں۔

ایک صارف نے اسد علی شیخ نے گراؤنڈ میں سرفراز احمد اور فواد عالم کی تصویر دکھاتے ہوئے کیمرہ مین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصباح کو دکھادیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔