واٹس ایپ کو سیاہ کرنے کی تیاری

1 تعبيرية منگل 19 نومبر‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

واٹس ایپ کو سیاہ کرنے کی تیاری سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوچکی، کمپنی نئے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

واٹس ایپ نے رواں سال اب تک اسٹیٹیس فیس بک شیئرنگ سمیت متعدد فیچرز بھی متعارف کرائے جن  میں سے کچھ صارفین نے پسند نہیں کیا کیونکہ ایک فیچر کی وجہ سے بیٹری زیادہ خرچ ہونے کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔

موبائل ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں بھی جلد ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کی آزمائش ابتدائی مراحل میں ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے لیے سر درد بن گیامزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے لیے سر درد بن گیا

ڈارک موڈ تھیم یا فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی ایپ کا بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا اور اس سے موبائل کی بیٹری بھی کم خرچ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔