ہوشیار! انڈرپاس میں بغیر لائٹ گاڑی چلانے پر 37 ہزار روپے…

5 تعبيرية پیر 27 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 5 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

ہوشیار! انڈرپاس میں بغیر لائٹ گاڑی چلانے پر 37 ہزار روپے… ریاض : سعودی حکام انڈر پاس میں گاڑیوں کی لائٹ نہ جلانے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خادمین الحرمین الشریفین کی جانب سے پہلے عوام الناس کی بہتری، جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کےلیے نئے نئے قوانین متعارف کرائے جاتے رہے ہیں، جس کا اصل مقصد شہریوں پر جرمانہ لگانا نہیں بلکہ انہیں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے حالیہ دنوں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت انڈر پاس میں گاڑیوں کی لائٹ روشن نہ کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوگی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانہ 900 ریال عائد کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ‘انڈر پاس میں بغیر لائٹ گاڑی چلانے سے آپ کی اور دوسروں کی سلامتی کو خطرات پیدا ہوجاتے ہیں’۔

محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بغیر لائٹ گاڑی چلانا خلاف ورزی ہے اور اس قانون پر باقاعدہ عمل درآمد ہوگا اور سزا بھی مقرر ہے۔

محکمے نے بتایا کہ انڈر پاس میں بغیر لائٹ جلائے گاڑی چلانے والے افراد پر 500 سے 900 ریال کا جرمانہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی محکمہ ٹریفک نے حفاظتی بلیٹ نہ باندھنے کا جرمانہ 150 سے 300 ریال عائد کیا تھا، ایک ماہ کے دوران ایک سے زیادہ مرتبہ سیٹ بلیٹ نہ باندھنے پر انتہائی جرمانہ اور 24 گھنٹے کےلیے گاڑی ضبط کرنے کا کہا گیا تھا۔