پڑوسی کو فائی وائی دینا جرم قرار، شہری پر21 لاکھ روپے جرمانہ…

1 تعبيرية پیر 27 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

پڑوسی کو فائی وائی دینا جرم قرار، شہری پر21 لاکھ روپے جرمانہ… ابوظبی : اماراتی عدالت نے غیر قانونی طور پر وائی فائی انٹرنیٹ فروخت کرنے کے جرم میں ایشیائی شہری پر جرمانہ عائد کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد جرمانہ متحدہ عرب امارات کی ریاست امّ القیوان کی عدالت نے غیر ملکی شہری پر عائد کیا ہے جو ملازمت کی غرض سے ریاست میں مقیم تھا۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے گھر میں وائی فائی بوسٹر نصب کیا تھا تاکہ پڑوسی کو غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ فروخت کرسکے۔

ریاستی عدالت نے غیر ملکی شہری پر غیر قانونی بوسٹر نصب کرنے اور انٹرنیٹ فروخت کرنے کے جرم میں 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ریاست ام القیوان میں مقیم کوئی بھی شہری اپنا انٹرنیٹ کسی دوسرے شخص کو فروخت نہیں کرسکتا کیونکہ یہ اماراتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے ملک میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی جانب دھوکے بازی کی شکایت درج کرانے پر مدعا الیہ کو دسمبر 2019 میں گرفتار کیا تھا۔

حکام نے ایشیائی شخص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا، ،جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا تھا۔