اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی سے حکومت کو کتنی بچت ہوگی؟

1 تعبيرية جمعرات 4 جون‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی سے حکومت کو کتنی بچت ہوگی؟ اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے 9 ہزار کے قریب ملازمین فارغ ہوں گے جس سے حکومت کو تنخواہوں اور سود کی مد میں70کروڑ روپےماہانہ کی بچت ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اسٹیل مل پیپلزپارٹی کےدور میں منافع سےخسارے میں گئی اور ن لیگ دور میں پاکستان اسٹیل کو 2015 میں بند کر دیا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 5سال سے پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے، بنداسٹیل ملز کے ملازمین کو 35 ارب روپے تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی گئی جب کہ ماضی میں پاکستان اسٹیل کو 90ارب کابیل آؤٹ پیکج دیامگرچل نہ سکی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کا قرضہ 230 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، 9ہزار کے قریب ملازمین فارغ ہوں گے جس سے حکومت کو تنخواہوں اور سود کی مد میں70 کروڑ روپے ماہانہ کی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈنگ ہینڈ شیک دے کر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عمل کو تیز سے تیز کیا جارہا ہے۔