بابراعظم کا شائقین کرکٹ کے لیے پیغام

1 تعبيرية ہفتہ 26 ستمبر‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 3 منٹ)

شیئر کریں:

بابراعظم کا شائقین کرکٹ کے لیے پیغام قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کی جائے۔

محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ تو کھیل ہی فینز کا ہے کیونکہ یہی تو وہ لوگ ہیں جو ہر اچھے اور برے دن میں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اس مرتبہ بند دروازوں میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ہمیں شائقین کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی مگر فینز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے گھروں میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ پی ٹی وی اسپورٹس کو اس کی نشریات کے آغاز سے فالو کررہے ہیں اور اب یہی چینل انہیں سنٹرل پنجاب کی کٹ پہنے میدان میں اترتے ہوئے براہ راست نشر کرے گا، تمام فینز سے درخواست ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنے گھروں سے بیٹھ کر اس ٹورنامنٹ کو فالو کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کی براہ راست نشریات سے جہاں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں اضافہ ہوگا تو وہیں پی ٹی وی اسپورٹس کے ناظرین کی تعداد بھی بڑھے گی۔