نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا شیڈول جاری

1 تعبيرية ہفتہ 26 ستمبر‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا شیڈول جاری آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں بھی کورونا کے بعد کرکٹ بحالی کی اجازت مل گئی جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بحالی کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا شیڈول جاری کردیا، نیوزی لینڈ رواں سال ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھلیں گی جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ان سیریز سے بورڈ کے معاملی معاملات میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کا نیوزی لینڈ پہنچنےکے بعد ابتدائی قرنطینہ ہوگا،14روز کے قرنطینہ کے بعد کرکٹرز کو شہر میں جانے کی اجازت ہوگی۔

ڈیوڈ وائٹ نے بتایا کہ پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ٹیم کےاسکواڈ میں اضافی کھلاڑی شامل ہوں گے، ممکنہ طور پر ابتدائی آئسولیشن کرائسٹ چرچ میں ہوگی۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ٹریننگ سہولیات ہوگی، پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سے نیوزی لینڈ پہنچیں گی۔