کامیاب جوان پروگرام: 1 سے 10 لاکھ روپے تک کا قرض کس طرح دیا جائے گا؟

1 تعبيرية ہفتہ 26 ستمبر‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

کامیاب جوان پروگرام: 1 سے 10 لاکھ روپے تک کا قرض کس طرح دیا جائے گا؟ گجرات: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو 100 ارب روپے قرض دیا جائے گا، یہ قرض ذاتی ضمانت اور 4 فی صد سود پر دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج گجرات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک ذاتی ضمانت پر نوجوان کو قرض ملے گا، جب کہ 10 لاکھ سے ایک کروڑ قرض 4 فی صد مارک اپ پر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا پہلے فیز میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے، تاحال 3 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، گجرات کے مزید 10 ہزار 500 نوجوانوں نے قرض کی درخواست دی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا ’ہم گولڈن ٹرائی اینگل گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی صنعت کے مسائل حل کریں گے، کاٹیج اندسٹری اور چھوٹے کاروبار کامیاب جوان پروگرام کا ہدف ہے، پہلے تین تھے اب پروگرام میں 18 نئے بینک شامل ہو چکے ہیں۔‘

معاون خصوصی کا کہنا تھا گجرات چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کا ڈیسک بنایا جا سکتا ہے، چیمبر آف کامرس کے ارکان کو قرض کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

انھوں نے کہا ایس ایم ای سیکٹر ہی ملازمت پیدا کر سکتے ہیں، ہم اس سلسلے میں ایک لاکھ جوانوں کو فنی تعلیم دے رہے ہیں، ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں مسائل کی نشان دہی کر رہی ہے، ہم اس طرح نوجوانوں کو پالیسی سازی میں حصہ دار بنا رہے ہیں۔