یو اے ای میں لاک ڈاؤن سے متعلق خبریں جھوٹی قرار

1 تعبيرية ہفتہ 26 ستمبر‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

یو اے ای میں لاک ڈاؤن سے متعلق خبریں جھوٹی قرار دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے عوام سے سے جھوٹی اطلاعات پر کان نہ دھرنے کی اپیل کر دی۔

گلف نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن سے متعلق خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عوام ایسی افواہوں کو مسترد کر دیں۔

سوشل میڈیا پر ٹوئٹ پر وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق خبر جھوٹی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام مستند ذرائع اور آفیشلز کی معلومات پر ہی اعتبار کرتے ہوئے ان پر عمل کریں۔

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی لاک ڈاؤن کی اطلاع پر ‘فیک’ یعنی جعلی خبر لکھ کر صارفین کو پیغام دیا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلایں سے خبردار رہیں۔

دبئی پولیس کے مطابق افواہیں پھیلانا جرم ہے جس کی وفاقی قانون کے تحت سزا کم از اکم ایک سال ہے ۔