سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا مخصوص لباس توجہ کا مرکز بن گیا، تصویر وائرل

3 تعبيرية پیر 25 جنوری‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا مخصوص لباس توجہ کا مرکز بن گیا، تصویر وائرل ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا لباس دیکھ کر سعودی نوجوان بھی ان کے دیوانے ہوگئے، دکانوں میں موجود سارا مال فروخت ہوگیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سربراہی کے دوران جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا وہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ان کا لباس دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا کہ ولی عہد نے جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا ہے وہ کس برانڈ کا ہے اور کہاں فروخت ہوتا ہے؟۔

بعد ازاں متعدد صارفین نے کئی آن لائن شاپس اور ملک کی معروف دکانوں کے نام بتائے جہاں دونوں چیزیں دستیاب ہیں۔ بس پھر کیا تھا، سعودی نوجوان آن لائن شاپس اور مذکورہ دکانوں پر ٹوٹ پڑے اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ سے دونوں چیزیں فروخت ہوگئیں۔

دوسری جانب بعض ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ولی عہد کے لباس پر توجہ دینے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ ان کی سوچ و فکر کو اختیار کیا جائے۔