7 ماہ قبل گم شدہ خاتون سے متعلق افسوس ناک انکشاف

1 تعبيرية ہفتہ 10 اپریل‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

7 ماہ قبل گم شدہ خاتون سے متعلق افسوس ناک انکشاف کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر جوکیو گوٹھ سے 7 ماہ قبل ایک خاتون گم ہو گئی تھیں، ایک ماہ قبل اس سلسلے میں گرفتار ہونے والے ملزم نے خاتون کی موت کا انکشاف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے آج ایک فارم ہاؤس پر چھاپا مارا جہاں کنوئیں سے گزشتہ برس لا پتا ہونے والی خاتون کی لاش برآمد ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کی گم شدگی کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں گزشتہ سال درج کرایا گیا تھا، معلوم ہوا کہ خاتون کو گلشن حدید میں بیوٹی پارلر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ اس کیس کا اے وی سی سی میں ٹرانسفر ہوا، تو تفتیش کرتے ہوئے پولیس عباس نامی ایک ملزم تک پہنچی، اور اسے گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عباس ہی کی نشان دہی پر آج فارم ہاؤس سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد کی گئی۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کا کہنا ہے کہ پولیس خاتون کو 7 ماہ سے تلاش کر رہی تھی، آج فارم ہاؤس کے کنوئیں سے اس کی لاش برآمد ہو گئی۔

زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت نازکزہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت نازک

پولیس بیان کے مطابق ملزم عباس نے سات ماہ قبل گلشن حدید میں بیوٹی پارلر جاتے ہوئے خاتون کو اغوا کیا تھا اور اسے فارم ہاؤس پر رکھا گیا تھا۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔