لاہور: ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

1 تعبيرية ہفتہ 10 اپریل‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

لاہور: ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ شہری عبدالوہاب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں فراڈ، کاغذات میں ٹمپرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

محسن شاہنواز رانجھا سمیت مقدمے میں چوہدری محمد علی، بشیر خان، ارشد، نبیل خان، شاہد محمود کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیرون ملک مقیم خاتون کا جعلی اٹارنی لیٹر بنا کر پلاٹ عبدالوہاب کو فووخت کیا تھا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کا دعوٰی ہے کہ وہ پلاٹ کے حصہ دار ہیں۔

دوسری جانب محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کرایا گیا ہے، میرا متعلقہ جائیداد سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کے کسی اہلکار نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، میڈیا کے ذریعےاس مقدمے کا پتہ چلا، جھوٹے مقدمے کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کروں گا۔