ویکسین کے ضمنی اثرات کی شرح کتنی ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا

1 تعبيرية منگل 18 مئی‬‮ 1202 - (دوپہر 1 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

ویکسین کے ضمنی اثرات کی شرح کتنی ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے ضمنی اثرات کی شرح آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال اور زائد کے افراد کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے، 40 سال اور زائد کے افراد کی ویکسینیشن 12 مئی سے کی جارہی ہے، رجسٹریشن کے بعد 40 سال اور اور زائد کے افراد واک ان ویکسینیشن کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنو فارم وافر مقدار میں دستیاب ہے، ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، سائنو فارم کی دوسری ڈوز اس کی پہلی ڈوز والوں کو دی جائے گی۔

فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسینیشن تاحال تک عمل محفوظ ہے، ضمنی اثرات معمولی نوعیت کی ہے، آسٹرازینکا یورپی اور دیگر ممالک میں استعمال ہورہی ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ 3.8 ملین سے زائد کورونا ویکسین تاحال استعمال کی جاچکی ہیں، 4 ہزار 329 میں معمولی متوقع ضمنی اثرات کی شکایات ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ 90 فیصد شکایات انجکشن کی جگہ پر درد یا بخار کی تھیں، 6 قابل تشویش واقعات محض اتفاق تھے جن کا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔