اے بی ڈی ویلیئرز سے متعلق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

3 تعبيرية منگل 18 مئی‬‮ 1202 - (دوپہر 1 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

اے بی ڈی ویلیئرز سے متعلق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کی تصدیق کردی۔

اے بی ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا،  بورڈ کے مطابق سابق کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو حتمی قرار دے دیا۔

گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم میں واپسی کی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، امکان ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سابق کپتان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیش کش کی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر بورڈ نے پیش کش مسترد کردی تھی۔

یاد رہے سال 2018 مئی میں جارح مزاج بلے باز ڈی ویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔