شامی افواج کا داعش کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ راستہ دینے کا اعلان

30 تعبيرية پیر 3 اکتوبر‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

شامی افواج کا داعش کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ راستہ دینے کا اعلان حلب : شامی افواج نے حلب کو داعش سے آزاد کراکر قومی پرچم لہرادیا اور داعش کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ راستہ دینے کا اعلان بھی کرڈالا ہے۔ شام کی حکومتی فوج کے ترجمان کے مطابق حلب کو داعش کے چنگل سے آزاد کر قومی پرچم لہرادیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کے ساتھ مل کر حلب میں داعش کے ٹھکانوں پر ایک ہفتے تک بمباری اور زمینی کارروائی کے بعد انہیں یہ کامیابی ملی ہے ۔ شامی فوج کی اعلیٰ کمان نے کہا کہ اگر چھپے ہوئے جنگجوؤں مشرقی حلب کے تمام علاقوں کو خالی کردیتے ہیں تو وہ انھیں محفوظ راستے اور ضروری امداد کی ضمانت دینے کو تیار ہے۔ شامی افواج ایران اور روس کے ساتھ مل کر داعش کیخلا ف کارروائیاں کررہی ہیں۔ ہفتے کے روز شامی یا روسی طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں ایک بڑے اسپتال پر دو بیرل بم گرائے تھے اور ایک اسپتال پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں