یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 82 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

37 تعبيرية پیر 10 اکتوبر‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 82 افراد ہلاک پانچ سو زخمی صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا میں اتحادی فوج کی جانب سے ایک جنازے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صنعا میں یمنی صحافی حسین البخیتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ہفتہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب سعودی عرب اور متحدہ عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے حدہ میں موجود ” دی گریٹ ہال“ میں ہونے والے ایک جنازے پر شدید قسم کی بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے۔ واقعے میں اتحادی طیاروں نے وزیر داخلہ کے والد کے جنازے کو نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے متعدد فوجی اور سکیورٹی افسران ہلاک ہوئے ہیں۔ حوثی باغی یمنی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور یمنی حکومت کی مدد اتحادی فوج کر رہی ہے۔ یمن سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پالیسی کو بھی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ صدر عبدالرب منصورکی حکومت حوثی باغیوں اور صالح کی حمایتی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں اتحادی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں