ایران سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم , زائرین سے رنگ ،نسل اور مسلک کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برت رہے:سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح

89 تعبيرية جمعہ 30 دسمبر‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

ایران سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم , زائرین سے رنگ ،نسل اور مسلک کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برت رہے:سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حجاج کرام سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کرتا ہے،ایران سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے حجاج کرام کے ساتھ ان کے رنگ، نسل اور مسلک کی بنیاد پر امتیاز نہیں برت رہے ، بلکہ تمام حجاج کرام کو یکساں احترام دینے کے ساتھ سب پر ایک ہی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کے خواہاں ہیں۔

]
’’العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘‘کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ نے ان خیالات کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب وزارت حج دنیا بھر کے 80 ملکوں سے حج وعمرہ محکموں کے وفود کے ساتھ آئندہ حج کی تیاریوں پر بات چیت کررہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کو حجاز مقدس آمد پر زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں، نیز مسلمان ملکوں اور غیرمسلم ممالک میں مسلمان اقلیت کو حج کے امور میں درپیش مشکلات کو حل کرنے میں بھی ان کی مدد کی جاسکے۔وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح نے کہا کہ انہوں نے اسلامی ممالک اور غیرمسلم ملکوں میں مسلمان اقلیتوں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کی ہیں، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔وزیر حج نے بتایا کہ آئندہ موسم حج کے لیے انتظامات آج ہی سے شروع کردیئے گئے ہیں، شیڈول کے مطابق محکمہ حج کے تمام ذیلی اداروں، ٹرانسپورٹ یونین، کمیونٹی کے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان کورآرڈی نیشن بڑھانے، دوسرے ملکوں کے حج محکموں کے درمیان حجاج کی آمد ورفت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق طے کرنے اور حجاج کرام کی سعودی عرب میں آمد کے بعد ان کی نقل وحرکت اور ان کے قیام کے مقامات کے تعین کے لیے بات چیت جاری ہے۔ڈاکٹر محمد صالح کا کہنا تھا کہ مملکت سعودیہ دنیا بھر سے آنے والے مسلمان عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے تاکہ حجاج کرام سہولت اور آسانی کے ساتھ حج اور عمرہ کے مناسک و فرائض کی انجام دہی کر سکیں۔