گزشتہ ماہ جج کو اغواءکرنے والے تینوں افراد پہلے ہی وانٹڈ لسٹ میں شامل ہیں:سعودی وزارت داخلہ

35 تعبيرية اتوار 1 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

گزشتہ ماہ جج کو اغواءکرنے والے تینوں افراد پہلے ہی وانٹڈ لسٹ میں شامل ہیں:سعودی وزارت داخلہ سعودی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ گزشتہ ماہ جج کو اغواءکرنے والے تینوں افراد پہلے ہی دہشتگرد کارروائیوں میں ریاست کو مطلوب ہیں اور وانٹڈ لسٹ میں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہناہے کہ جج کو اغواءکرنے والے تینوں افراد ممکنہ طور پر انہیں 9افراد میں شامل ہیں جو کہ ماضی میں سعودی عرب کے صوبہ قطیف اور شہر دمام میں معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔ترجمان کا کہنات تھا کہ ان تینوں افراد کے نام میتھم علی محمد ال قوداہی ،علی بلال سعود ال حماد اور محمد حسین علی ال عمار ہیں ۔ واضح رہے کہ جج شیخ محمد الجیرانی کو دسمبرمیں ان کے گھر کے باہر سے اغواءکر لیا گیاتھا لیکن تاحال کسی گروہ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے جبکہ مقامی میڈیا کا کہناہے کہ جج کو سعودی حکومت کیلئے خدمات کے پیش نظر اغواءکیا گیاہے ۔