یمن بحران ،حوثیوں کو کویت مذاکرات کے شیڈول پر دستخط کی مہلت ختم،بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

102 تعبيرية پیر 25 اپریل‬‮ 6102 - (صبح 11 بجکر 41 منٹ)

شیئر کریں:

یمن بحران ،حوثیوں کو کویت مذاکرات کے شیڈول پر دستخط کی مہلت ختم،بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی کویت سٹی، صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے بحران پر ایک ہفتے سے جاری ’کویت مذاکرات‘کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئے ۔ دوسری جانب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل بن الشیخ احمد نے حوثی باغیوں کو آج سوموار کی صبح تک مذاکراتی شیڈول پر دستخط کرنے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔ العربیہ کے مطابق یمنی حکومت اور باغیوں کے درمیان صبح کے وقت ہونے والا اجلاس کسی پیش رفت کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا۔ فریقین اختلافی مسائل کے حل کے حوالے سے کسی فریم ورک تک پہنچنے سے قبل ہی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

اسرائیل نے فلسطینی بچی کو 2ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کی میزبانی میں ہونے والی بات چیت میں حوثی باغی اپنے موقف پر ہٹ دھرمی سے قائم ہیں۔ اہم نوعیت کے مسائل کے حل کے بجائے وہ غیرضروری اور ثانوی درجے کے تنازعات میں الجھ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کا ایجنڈا آگے نہیں بڑھایا جاسکا ہے۔گذشتہ روز صبح کے وقت ہونے والے اجلاس میں ملک میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ہاتھوں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔باغیوں کے راکٹ حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 8 شہری مارے گئے۔