یمن جنگ میں ہلاکتیں،قبرستان کم پڑگئے،ایک قبر کی قیمت ایک لاکھ ریال ہوگئی

96 تعبيرية منگل 26 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 21 منٹ)

شیئر کریں:

یمن جنگ میں ہلاکتیں،قبرستان کم پڑگئے،ایک قبر کی قیمت ایک لاکھ ریال ہوگئی  

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں پچھلے ایک سال کے دوران ملک کے بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت صنعاءمیں حالیہ ایام کے دوران لڑائی میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث قبرستان تنگ پڑگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاءکے معروف قبرستانوں میں قبر کے حصول کے لیے جگہ ملنا مشکل ہوگیا ہے اور ایک قبر کی قیمت چار گنا تک بڑھ چکی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت کے معرف قبرستانوں میں ایک قبر کے لیے جگہ بہ مشکل ایک لاکھ یمنی ریال میں دستیاب ہوتی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 400 ڈالر کے برابر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران صنعاءمیں سرگرم باغیوں کو بڑی تعداد میں اپنے جنگجوو¿ں کی ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں قبروں کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عام شہری جو قبرستان میں اپنی میتوں کو دفنانے کے لیے قبر کے حصول میں ناکام رہتے ہیں تو وہ دور دراز کے ویران علاقوں میں اپنے م±ردوں کو دفن کرنے پر مجبور ہیں۔

رواں سال فروری میں حوثی باغیوں کی انقلابی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے دارالحکومت صنعائ میں کئی نئے قبرستانوں کا افتتاح کیا مگر اب ان میں بھی جگہ کی قلت کا سامنا ہے۔
الجراف کالونی میں دارالحکومت کا سب سے بڑا اور وسیع قبرستان ہے مگراس کی ساری زمین قبروں سے بھر چکی ہے۔ یہاں زیادہ تر آس پاس کے علاقوں میں لڑائی کے دوران مارے جانے والے باغیوں کو لا دفن کیا جاتا رہا ہے۔اسی طرح فروری میں شمالی صنعاءکی عمران گورنری میں بھی حوثیوں نے ایک نئے قبرستان کا افتتاح کیا جب کہ مشرقی صنعاءمیں بنی حشیش ڈائریکٹوریٹ میں بھی ایک نیا قبرستان قائم کیا گیا ہے۔