ضرورت پڑی تو فوج چند گھنٹوں میں دوبارہ شام پہنچ جائیگی ، پیوٹن

384 تعبيرية جمعہ 18 مارچ‬‮ 6102 - (رات 01 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

ضرورت پڑی تو فوج چند گھنٹوں میں دوبارہ شام پہنچ جائیگی ، پیوٹن ماسکو......... روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں تعینات بیشتر روسی فوجی دستوں کے انخلا کے باوجود اگر بھی ضرورت پڑی تو روس کے فوجی دستے "چند گھنٹوں کے اندر" دوبارہ شام پہنچا دیے جائیں گے۔ کریملن میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس کے کچھ فوجی بدستور شام میں موجود رہیں گے جو صدر بشار الاسد کی حامی افواج کو ان کی پیش قدمی میں مدد دینے کےلیے کافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شام میں جاری تصادم میں اضافہ نہیں چاہتے اور پرامید ہیں کہ شامی حکومت اور حزبِ اختلاف کے گروہ عقل استعمال کریں گے اور کسی امن معاہدے پر متفق ہوجائیں گے۔کریملن میں ہونے والی تقریب شام سے لوٹنے والے روسی فوجیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جس میں 700 سے زائد روسی فوجی اہلکار اور افسران شریک تھے۔ تقریب کے دوران صدر پیوٹن نے شام میں "عمدہ کارکردگی" کا مظاہرہ کرنے والے روسی فوجیوں کو اعزازات سے بھی نوازا۔صدر پیوٹن نے رواں ہفتے اچانک شام میں اہداف کے حصول میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے وہاں تعینات بیشتر روسی فوجی دستوں کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔پیوٹن کے حکم کے چند گھنٹوں بعد ہی شام میں موجود روسی فوجی دستوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو تاحال جاری ہے۔روسی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں موجود ان کے بیشتر اہلکاروں کے انخلا کا عمل مزید دو سے تین روز میں مکمل ہوجائے گا۔