یمن میں برسر پیکار فریقوں میں براہ راست مذاکرات بحال

100 تعبيرية جمعرات 5 مئی‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

یمن میں برسر پیکار فریقوں میں براہ راست مذاکرات بحال یمن میں برسر پیکار متحارب فریقوں میں براہ راست مذاکرات بحال ہوگئے۔ کویت میں جاری مذاکرات اتوار کو حوثی قبائل کے حملے کے بعد معطل ہوگئے تھے۔ کویت میں جاری یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے وفود کے درمیان 3 دن کے وقفے کے بعد براہ راست امن مذاکرات بحال ہوگئے ہیں۔ بات چیت میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی حوثی قبائل کے شمالی صوبے عمران میں واقع العمالقہ بیس پر قبضے کی تحقیقات کر کے بہتر گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کا احترام تمام فریقوں پر لازم ہوگا۔