'العربیہ' کیمرہ ٹیم کی عبداللہ صالح کے گھر میں فلم بندی

67926 تعبيرية اتوار 20 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 1 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

'العربیہ' کیمرہ ٹیم کی عبداللہ صالح کے گھر میں فلم بندی یمن کے شہر تعز کو باغیوں کے چنگل سے آزاد کروانے کے بعد سرکاری فوج نے متعدد اہم عمارتوں تک میڈیا کو رسائی دی ہے۔ 'العربیہ' نیوز کیمرہ ٹیم تعز کی الجحملیہ کالونی میں معزول صدر علی عبداللہ صالح کے مکان پر سب سے پہلے پہنچی۔ کیمرہ ٹیم نے شہر میں اہم فوجی مراکز کا دورہ کیا جن پر باغی ملیشیا نے قبضہ کر رکھا تھا۔ 'العربیہ' نیوز ٹیم کی تیار کردہ ویڈیو میں علی عبداللہ صالح کے گھر ہونے والی شدید لڑائی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ علی عبداللہ صالح کا تعز میں صدارتی محل کے سامنے واقع یہ گھر شہر میں ہونے والی لڑائی کا مرکزی کنڑول روم تھا۔ اسی جگہ سے شہر کے مختلف علاقوں پر اندھا دھند گولا باری کا حکم جاری ہوتا تھا جس کا شکار تعز کے نہتے عوام بنتے تھے۔