یمن : پولیس کیمپ پر خودکش حملہ ، 25 ہلاک اور 60 زخمی

40 تعبيرية پیر 16 مئی‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 02 منٹ)

شیئر کریں:

 یمن : پولیس کیمپ پر خودکش حملہ ، 25 ہلاک اور 60 زخمی یمن کے جنوبی شہر مکلا کے مغربی علاقے الفوہ میں پولیس کے ایک کیمپ کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ حملے کی ذمہ داری داعش تنظیم نے قبول کر لی ہے۔ مکلا شہر کے دو ہسپتالوں ابن سینا اور الریان کی انتظامیہ نے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ ماہ یمنی سرکاری فوج کے مکلا پر کنٹرول حاصل کرنے سے قبل یہ شہر القاعدہ تنظیم کا اہم گڑھ شمار ہوتا تھا۔ یاد رہے کہ ایک بڑے افسر نے جمعہ 13 مئی کو اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے 24 اپریل کو مکلا شہر کا کنٹرول واپس لینے کے بعد سے القاعدہ کے تقریبا 250 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش تنظیم نے جمعرات کے روز بھی حضرموت صوبے کے شہر مکلا میں ساحلی دفاع کی فورسز کے کیمپ کے مرکزی داخلی راستے کو تین خودکش کار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے نتیجے مین 7 فوجی اہل کاروں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔