خطے میں ایرانی مداخلت سے متعلق خلیج تعاون کونسل کا اجلاس

661 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

خطے میں ایرانی مداخلت سے متعلق خلیج تعاون کونسل کا اجلاس خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا ایک اجلاس بدھ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو رہا ہے جس میں خطے کے ممالک کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کو زیربحث لایا جائے گا۔ واضح رہے جمعرات کے روز قاہرہ میں بھی عرب وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران کے ساتھ بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔ خلیج تعاون کونسل کی جانب سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد خلیجی ممالک خطے میں ایرانی مداخلت سے متعلق معاملے کو وسعت دے کر عرب اور بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دیگر موضوعات کے ضمن میں خطے میں ایران کے اپنے دست و بازوؤں کے ذریعے غلبے کو روکے جانے کے لیے میکانزم وضع کرنا بھی شامل ہے۔ ایران خطے میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکانے کے لیے حزب اللہ، حوثی ملیشیاؤں اور پاپولر موبیلائزیشن فورس کو استعمال کر رہا ہے۔ مذکورہ اجلاس کے ایک روز بعد عرب وزراء خارجہ کی سطح پر ایران کے ساتھ بحران کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چار رکنی متعلقہ عرب کمیٹی کا اہم اجلاس قاہرہ عرب لیگ کے جنرل سیکریٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ کمیٹی کے اجلاس میں عرب ممالک کے امور میں ایران کی مداخلت روکنے کے طریقہ کار اور پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد ان مداخلتوں میں اضافے سے متعلق اندیشوں کو زیربحث لایا جائے گا۔ عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت سے متعلق چار رکنی عرب کمیٹی جنوری میں عرب لیگ کی جانب سے جاری قرار داد کی بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی۔