شام امن مذاکرات 24 مارچ تک جاری رہیں گے: یو این ایلچی

941 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

شام امن مذاکرات 24 مارچ تک جاری رہیں گے: یو این ایلچی شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ 14 مارچ کو شروع ہونے والے شام امن مذاکرات 24 مارچ تک جاری رہیں گے۔ان میں شام میں نظم ونسق سے متعلق بنیادی امور ،اٹھارہ ماہ کے اندر انتخابات کے انعقاد اور نئے آئین کی تیاری ایسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ عالمی ایلچی نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور بڑی طاقتوں کے نزدیک شام میں جنگی کارروائیاں روکنے کا عمل غیر محدود ہے۔انھوں نے اس عمومی تصور کو مسترد کردیا ہے کہ دو ہفتے کے بعد جنگ بندی کی تجدید کی ضرورت ہے۔ ڈی مستورا نے آیندہ سوموار کو شامی حکومت اور حزب اختلاف کو نئے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔پہلے یہ مذاکرات آج 9 مارچ کو شروع ہونا تھے لیکن شام میں جاری جنگی کارروائیوں اور حزب اختلاف کے مطالبات پورا نہ ہونے کی وجہ سے ان میں تاخیر ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 24 مارچ کو وقفہ ہوگا اور پھر مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا۔ان کی خاتون ترجمان جیسی شاہین نے گذشتہ روز جنیوا میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے بعض وفود کی 12 مارچ ،بعض کی 13 اور بعض کی 14 مارچ کو جنیوا میں آمد ہوگی اور اب بھی انھی شامی فریقوں کو مذاکرات میں مدعو کیا گیا ہے جنھوں نے پہلے دور میں شرکت کی تھی۔