روس کا شام میں اسپیشل فورس کی موجودگی کا اعتراف!

68535 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

روس کا شام میں اسپیشل فورس کی موجودگی کا اعتراف! روس کی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی فوج کے ایک بڑے افسر نے بتایا ہے کہ شام میں ہماری اسپیشل فورسز کا ایک یونٹ موجود ہے جو دشمن کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے اور "دیگر خصوصی ذمہ داریاں" انجام دے رہا ہے۔ ایجنسی نے شام میں روسی ڈویژن کے کمانڈر الگزینڈر ڈفورنکوف کا بیان نقل کیا ہے کہ " میں شام کی سرزمین پر ہماری فوج کے اسپیشل آپریشنز کی فورس کی موجودگی کی حقیقت ہر گز نہیں چھپاؤں گا"۔ کمانڈر کا مزید کہنا ہے کہ "اسپیشل فورس کے اہل کار روسی طیاروں کی معاونت کے لیے اہداف کی جانچ مکمل کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں. دور دراز کے علاقوں میں طیاروں کی رہ نمائی میں شریک ہیں اور اس کے علاوہ دیگر خصوصی ذمہ داریاں بھی پوری کر رہے ہیں"۔