نیب کا وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (صبح 01 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

نیب کا وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آج صبح گیارہ بجےطلب کیا تھا تاہم نیب کی تحقیقاتی ٹیم وزیراعلی سندھ کی کراچی نیب دفتر میں راہ تکتی رہی اور مراد علی شاہ تقاریب میں شریک ہوتے رہے۔

وزیراعلی نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں گزشتہ روز ہی نوٹس ملا تھا، اب دیکھیں گے کہ کن وجوہات پرنیب نے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نیب اسلام آباد میں اپنابیان ریکارڈ کرائیں گے۔

نیب نے وزیراعلیٰ پاورپلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا اور غیرقانونی ٹھیکے ،اختیارات کےناجائز استعمال سےمتعلق بھی سوالات پر پوچھ گچھ ہونا تھی ، وزیراعلیٰ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگرملز کوغیرقانونی سبسڈی دینےکاالزام ہے۔

واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت تقریباً تمام بڑےنام زیرحراست اور پیشیاں بھگت رہے ہیں۔